دنیا کا ایسا شہر جہاں مسلمانوں کے لیے قبروں کی جگہ ختم ہو گئی۔
ذرائع ( اردو بلیٹن نیوز) جرمنی کے شہر برلن میں مسلمانوں کے دفنانے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔
مزید تفصیلات کے مطابق جرمنی کا شہر برلن ایک ایسا شہر ہے جہاں مسلمان کثیر تعداد میں آباد ہیں۔ لیکن اس شہر میں مسلمانوں کے دفنانے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں ہے۔ اس شہر میں مسلمانوں کی آبادی ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ مسلمانوں کے لیے کچھ قبرستان مخصوص ہیں جہاں پر وہ اپنے مرنے والوں کو دفنا سکتے تھے۔
لیکن مسلمانوں کی آبادی آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ جس کے باعث مسلمانوں کے لئے قبرستانوں میں جگہ باقی نہیں بچ۔ برلن میں موجود مسلمان کمیونٹی کے صدر نے کہا ہے کہ برلن میں مسلمان قبروں کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔
پہلے یہ مانگ بہت زیادہ تھی۔ آہستہ آہستہ قبروں کے لیے جگہ کم ہوتی گئی اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ برلن کے قبرستانوں میں مسلمانوں کے لئے جگہ نہیں بچی۔
برلن میں رہنے والے بہت سے مسلمان برلن میں دفن ہونے کو ترجیح دیتے تھے۔ لیکن اب ان کی لاش کو واپس ان کے ملک روانہ کردیا جاتا ہے کیونکہ ان کو دفنانے کے لئے جگہ ہی نہیں ملتی۔
برلن کی ضلعی انتظامیہ نے بھی ایس بات کی تصدیق کی ہے کہ برلن میں مسلمانوں کے لیے چھے قبرستان مخصوص تھے لیکن اب ان میں مسلمانوں کے کے لیے قبروں جگہ نہیں بچی۔
بھارت میں بھکارن نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔