بھارت میں بھکارن نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔

بھارت میں بھکارن نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔ اس سے پہلے بھی پانچ لاکھ روپے عطیہ کر چکی ہے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز) بھکاری تو بھکاری ہوتے ہیں۔ ایک ایک روپیہ بھیک مانگ کر جمع کرتے ہیں۔ ان کا ایک ایک روپیہ قیمتی ہوتا ہے اور وہ کسی کو پیسے دینا گوراہ نہیں کرتے۔ لیکن بھارت میں ایک ایسی خاتون بھی ہے جس نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔ قابل زکر بات تو یہ ہے کہ بھکارن نے کچھ عرصہ قبل مذہبی رسومات کے لیے پانچ لاکھ روپے عطیہ کیے تھے۔

مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے۔ کرناٹک کی ایک بھکارن پولی گاؤں میں رہتی ہے۔ اس کی عمر 80 برس ہے۔ اس نے حال میں بھارت میں ہونے والی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے روپے عطیہ کیے ہیں۔

بھکارن کچھ عرصہ قبل بھی مذہبی رسومات کے لیے پانچ لاکھ روپے کی رقم عطیہ کر چکی ہے۔

بھکارن کو اپنے ہندو مذہب سے بہت پیار ہے اور وہ ہندو ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ وہ پچیس سالوں سے بھیک مانگ رہی ہے اور مختلف مندروں میں چندے دیتی رہتی ہے۔

بالی ووڈ سٹار عامر خان نے آئی پی ایل میں کھیلنے کے شوق کا اظہار کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں