اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی اور منگنی کی خبروں کی تردید کر دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستان کی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی اور اپنی منگنی کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نہ تو شادی ہوئی ہے اور نہ ہی منگنی ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک نیوز وائرل ہوئی تھی کہ ان کی شادی ہو رہی ہے یا ان کی منگنی ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ نیلم نے ندا یاسر سے سوال و جواب کے سیشن میں کہا تھا کہ اگر پاکستانی اداکار عمران عباس سے ان کی شادی ہوئی تو وہ کر لیں گی کیونکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔
اس کے بعد سوشیل میڈیا پر یہ خبر مشہور ہو گئی کہ نیلم منیر کسی سے شادی کر رہی ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ پاکستانی اداکار عمران عباس سے ان کی شادی ہو رہی ہے۔ اس پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان کی شادی یا منگنی کی خبریں جھوٹی ہیں۔ ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں نیلم نے کہا تھا کہ وہ شادی نہایت سادگی سے کریں گی۔