نیلم منیر نے عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اداکارہ نیلم منیر نے پاکستانی اداکار عمران عباس سے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے۔ ابھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک شو کے دوران جب نیلم منیر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ عمران عباس سے شادی کرنا چاہیں گی؟
اس پر انہوں نے کہا کہ ہاں ٹھیک ہے۔ عمران عباس سے شادی کرنےکے لیے میں تیار ہوں۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور مثبت سوچ رکھتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل اپنی فلم ” چکر ” کی پروموشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کئی شو کیے ہیں اور مختلف شو میں اپنی فلم کی پروموشن کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان فنکاروں کی پروموشن کے لیے ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا تھا۔ اس سیشن میں شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نیلم کے لیے دلہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔
نیلم منیر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران عباس کا رشتہ قبول کریں گی؟ اس پر نیلم نے کہا کہ ہاں میں عمران عباس سے شادی کر لوں گی۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور ان کی سوچ مثبت ہے۔
مشہور امریکی اداکارہ نے اپنے ہی ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کر لیا۔