مشہور امریکی اداکارہ نے اپنے ہی ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مشہور امریکی اداکارہ نے اپنے ہی ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) امریکی رئیلٹی شو ” ٹوڈلرز اینڈ ٹیاراز ” سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ کیلی پوسی نے اپنے ہاتھوں ہی اپنی زندگی ختم کر لی۔

مزید تفصیلات کے مطابق امریکی اداکارہ کیلی پوسی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ ان کی عمر صرف سولہ سال تھی۔ ان کی والدہ جو کہ بیٹی کی اچانک موت پر صدمے میں ہیں انہوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں کہ ایک خوبصورت بچی اس دنیا سے چلی گئی ہے۔ ان کی والدہ نے کہا کہ وہ سب کیلی کی وفات کا سوگ منا رہے ہیں لہذا ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ کیلی نے اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے امریکن رئیلیٹی شو ’’ٹوڈلرز اینڈ ٹیاراز‘‘ میں شرکت کی۔ اس شو میں کئی خاندان اپنے بچوں کو مقابلہ حسن کے لیے تیار کررہے تھے۔
یہ ٹی وی شو 2009 سے امریکہ سے نشر ہو رہا ہے۔ 2013 تک یہ شو مسلسل چلتا رہا لیکن پھر تنازعات کی وجہ سے بند ہو گیا۔ پھر 2016 میں یہ شو دوبارہ شروع ہو گیا۔

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی پولیس سٹیشن ایف آئی آر درج کرانے گئی تو پولیس آفیسر نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں