آؤٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت:NCOCنے فیصلہ دے .دیاکورونا کیسز میں واضح کمی کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں کورونا صورتحال بہتر ہونے پر این پی آئیز نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
NCOCکے منعقدہ اس اجلاس میں پاکستان کے 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں واضح نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انڈور اجتماعات میں شرکاء کی تعداد 300سے بڑھا کر 500 تک کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے یہ تعداد 70فیصد سے بڑھا کر 80فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ریلوے میں دوران سفر مسافروں کی گنجائش 80سے بڑھا کر 100فیصد کر دی گئی ہے۔تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر البتہ 28فروری تک پابندی رہے گی۔NCOCنے آج سے تمام آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت دے دی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
اس حوالے سے NCOCکا کہنا ہے کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ اجازت دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ایس او پیز کو بھول جائیں۔کوشش کریں کہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے یہ یقینا آپ سب کی بہتر صحت کے لئے ضروری ہے۔خاص کر سکولز او رعوامی اجتماعات میں اس کا خاص خیال رکھا جائے۔
آؤٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت:NCOCنے فیصلہ دے .
کورونا مخالف جنگ:پاکستان 10زیادہ ویکسین لگوانے والے ممالک میں شامل.