کورونا مخالف جنگ:پاکستان 10زیادہ ویکسین لگوانے والے ممالک میں شامل.

کورونا مخالف جنگ:پاکستان 10زیادہ ویکسین لگوانے والے ممالک میں شامل
کورونا وائرس ایسا وائرس ہے جس نے پوری دنیا کو نہ صرف اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے بلکہ ہر ملک کی معاشی اور تعلیمی حالت کو بھی اس نے بہت ہی زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اگر بات کی جائے پاکستان کی تو یہاں اکثریت نے اسے مذاق ہی سمجھا اور اسے بھرپور انجوائے کیا۔کورونا وباء کے دوران عوام الناس کوجہاں بہت ہی کھٹن معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا وہیں طالب علموں نے بھی اس کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔بہت سے طالب علم اس کی بناء پر پاس ہوئے ہیں جو شاید کبھی بھی نہیں ہوسکتے ہیں۔ان کے لئے کورونا بہت ہی مدد گار رہا ہے۔

سابقہ سالوں میں کورونا کی وباء کے دوران کورونا وباء سے نمٹنے میں جس طرح عالمی سطح پرپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔حال ہی میں پاکستان کو ایسے ہی ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔

اس اعزاز کے مطابق پاکستان ایسے 10ممالک کی لسٹ میں آچکا ہوا ہے جہاں پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہے جس کے ساتھ ہی عالمی وباء کورونا کی روک تھام کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو زیادہ سے زیادہ آبادی کو کورونا ویکسین لگانے والے 10ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے کیونکہ پاکستان میں اب تک کورونا کی ساڑھے 20کروڑ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ آبادی کو کورونا ویکسین لگوانے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان نویں نمبر پر موجود ہے اور اس لسٹ میں سب سے پہلا نمبر چین کا ہے۔

پنجاب کا تعلیمی نوٹیفکیشن جاری:گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ کی ہوں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں