بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی عدالت کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق مشہور سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان سدھو کو عدالت کی طرف سے ایک سال قید اور ایک ہزار بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 34 برس پرانے سڑک پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔ یہ جھگڑا پارکنگ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ سدھو اور اس کے دوستوں نے ایک شخص کو کار سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد میں وہ شخص زیر علاج رہا اور فوت ہو گیا۔
اس کے اہلخانہ نے سدھو پر مقدمہ کرایا تھا کہ ان کی مار پیٹ کی وجہ سے اس آدمی کی موت ہوئی تھی۔ ان پر یہ مقدمہ کئی سال تک چلتا رہا۔ پہلے عدالت نے تین برس قید کی سزا سنائی۔ تاہم سدھو نے سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلینج کیا۔ سپریم کورٹ نے سزا کم کر کے ایک سال کر دی ہے۔ اور ساتھ ہی ایک ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز ایک خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔