آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز ایک خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔


زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک خطرناک کار حادثے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
مزید تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مشہور سابق کھلاڑی اور لیجنڈری کرکٹر اینڈریو سائمنڈز ایک خطرناک کار حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ ان کی موت نے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو غمزدہ کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ, جیسن گلیسپی نے ٹوئیٹر پر پیغام نشر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔
پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ اینڈریو سائمنڈز کی موت کے بارے میں سن کر دلی افسوس ہوا۔ اسی طرح کئی بھارتی کرکٹرز نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ان کی عمر 46 سال تھی۔ وہ دو مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن سکواڈ کا حصہ رہے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کے کیریر میں 26 ٹیسٹ میچ کھیلے, 198 ون ڈے میچ کھیلے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ سابق انگلش کپتان مائیل وون نے کہا کہ ہمیں انڈریو سائمنڈز کی موت کا یقین نہیں آ رہا۔
رنبیر کپور کے ساتھ شادی کو ایک ماہ گزرنے کے بعد عالیہ بھٹ نے سوشیل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کر دیں۔