اپنا گھر ہی اچھا ہے:وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کادوبارہ پی پی میں واپسی کا فیصلہ.پی پی کے سینئر رہنماندیم افضل چن جو ایک عرصہ پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے تھے انہوں نے پھر سے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ندیم افضل چن نے 19اپریل 2018کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد انہیں عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا لیکن گزشتہ سال ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
اب ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے اپنی پرانی پیپلز پارٹی سے معاملات طے پا گئے ہیں اور بلاول بھٹو کل ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے اور بلاول سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن اس لانگ مارچ کا حصہ بھی بن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کل پیپلز پارٹی کے لاہور جلسے میں پارٹی میں واپسی اور شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر یں گے۔
ندیم افضل چن نے سیاسی صورتحال اور پارٹی صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ سے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ندیم افضل چن پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ممبر تھے جب انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے بھی اپنے طور پر اپنے بہتر سیٹ پر بٹھایا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر ندیم افضل چن نے عہدے سے مستعفی ہونا مناسب سمجھا۔ اب پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ مجبوری سمجھیں یا زندہ دلی کہ انہوں نے اپنے کارکن کو واپس اپنی پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیٹو اور مغربی ممالک ہم سے کہیں کمزور ہیں:یوکرینی صدر زیلنسکی