نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ غریدہ فاروقی کا بڑا دعوی۔

نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ غریدہ فاروقی کا بڑا دعوی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعوی کیا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آئیں گے۔ بظاہر دونوں جماعتیں حکومت کر رہی ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دونوں جماعتوں میں اختلافات نظر آئیں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آئیں گے۔ ٹوئیٹر پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ حکومت کے گھمبیر معاملات کی وجہ سے نون لیگ چاہتی ہے کہ ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہو جائیں۔ شہباز شریف نے لندن میں جا کر نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کا ایجنڈا بھی یہی تھا اس لیے اب نون لیگ انتخابات کو ترجیح دے گی۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد خواجہ آصف کا بیان بھی سامنے آیا ہے اور آصف زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اہم معاملات پر مشاورت کے لیے نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران اہم موضوعات پر گفتگو ہو گی۔ اس لیے الیکشن کے حوالے سے نون لیگ کا موقف جلد سامنے آئے گا۔

الیکشن آنے تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا، شیخ رشید کا بیان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں