بارہ سالہ لڑکے کو اس کے دوستوں نے چھوٹی سی بات پر قتل کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بارہ سالہ لڑکے کو اس کے دوستوں نے چھوٹی سی بات پر پتھروں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

مزید تفصیلات مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اوڈیشا کے علاقے کورا پوت میں پیش آیا ہے۔ ایک بارہ سالہ لڑکے نے اپنے دوستوں کو انکار کر دیا کہ وہ اپنے دوستوں کو اب اپنے موبائل پر گیم نہیں کھیلنے دے گا۔ اس پر اس کے دوست طیش میں آ گئے اور اسے قتل کر دیا۔

لڑکے کو اس کے دوستوں نے پہلے گھسیٹا اور بعد میں اس پر پتھروں سے وار کیے۔ جس سے وہ بارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بارہ سالہ لڑکا اور اس کے دوست ایک ہی موبائل پر گیم کھیلتے تھے۔ اس نے اپنے دوستوں کو کہا کہ اب میں تمہیں اپنے موبائل پر گیم نہیں کھیلنے دوں گا۔

اس پر اس کے دوست طیش میں آ گئے۔ اسے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد میں سب نے مل کر اس کو بڑے پتھر اٹھا کر مارے۔ اس پر وہ بارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جن لڑکوں نے بارہ سالہ لڑکے کو قتل کیا ہے۔ وہ آپس میں بھائی ہیں اور یتیم بھی ہیں۔ ان کی لڑکے سے گہری دوستی تھی اور سب مل کر اس کے موبائل پر گیم کھیلتے تھے۔ لیکن اب اس نے گیم کھیلنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے مل کر اسے قتل کر دیا۔ لڑکوں پر لڑکے کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیس بک نے میٹاورس سے متعلقہ ورچوئل رئیلیٹی پر مبنی پہلی ڈیجیٹل تھری ڈی گیم ریلیز کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں