گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے اپنی آٹھ ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا.
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ اندوہناک واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک سفاک ماں نے گھریلو جھگڑے پر اپنی آٹھ ماہ کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جناح روڈ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا زرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جناح ٹاؤن کی حدود جگنہ بازار میں پیش آیا ہے۔
خاتون کا نام خدیجہ بتایا جا رہا ہے۔ خدیجہ کا اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اس بار شوہر سے اس کی لڑائی شوہر کے خرچہ نہ دینے پر ہوئی تھی۔ عورت نے طیش میں آ کر اپنی بیٹی کا گلہ دبا دیا۔گلہ دبانے سے اس کی بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ پولیس کے عہدیدار عورت سے مزید تفشیش کر رہے ہیں۔