سوشل میڈیا دوستی:لاہور سے بھیجا گیا زہر کراچی میں شوہر کو پلا دیا گیا.

سوشل میڈیا دوستی:لاہور سے بھیجا گیا زہر کراچی میں شوہر کو پلا دیا گیا
سوشل میڈیا آج ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں پر اس طرح سے سوار ہوا پڑا ہے کہ انہیں اچھے بُرے کی کوئی فکر ہی نہیں رہی۔ ہر موبائل رکھنے والا فردچاہے مرد ہو یا عورت اس بیماری کی وجہ سے اپنے حواس کھو بیٹھا ہے۔ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش،نت نئے لوگ، نت نئی دوستیوں نے آج ہماری ثقافت،کلچر،مذہب،سب کچھ بھلا کر رکھ دیا ہے۔

کسی کو کسی کے گھر،بیوی، بچوں کا قطعی فکر نہیں ہے۔انسانیت ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔سوشل میڈیا کو استعمال کرنے والے افراد جرائم میں کس طرح دھنستے جارہے ہیں یہ دیکھنے کے لئے ہماری سامنے یہ واقعہ ہی کافی ہے۔پولیس کو 29جون کو گلشن اقبال تھانہ کراچی میں ایک رضوان نامی شہری ایک مقدمہ درج کرواتا ہے کہ 27جون کو اس کا بیٹا یوشاہ اپنی بیوی وی آرین جنت کے ساتھ گلشن اقبال کے جوس سنٹر میں جوس پینے کے لئے گیا۔

جہاں جوس پینے کے فوری بعد اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔درج کردہ ایف آئی آر میں مدعی رضوان نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔جس کی تفتیش کرنے کے بعد پولیس کے سامنے بہت سے سنسی خیز انکشافات آئے ہیں۔

پولیس نے شک کی بناء پر متوفی کی بیوی کو گرفتار کیا تو اس نے سب کچھ مان لیا۔پولیس کے مطابق یوشاہ کی بیوی آرین جنت کی لاہور کے رہائشی سلمان سے ڈیڑھ سال قبل انسٹا گرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں تبدیل ہو گئی اور دونوں نے ایک ہونے کے لئے یوشاہ کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

اپنے بنائے گئے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ملزم سلمان نے لاہور سے بذریعہ کورئیر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوائی۔ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کیے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر زہر چھپا کر بھیجا۔

ملزمہ وقوعہ کے روز متوفی شوہر کو فریش جوس پلانے کے گلشن اقبال میں واقع گرینو جوس سینٹر لے گئی۔جہاں اس نے دھوکے سے اس کے جوس میں زہر ملا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کیے جن کی بنیاد پر ملزم سلمان اور متوفی کی بیوی آرین جنت کو گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا دوستی:لاہور سے بھیجا گیا زہر کراچی میں شوہر کو پلا دیا گیا.

ملک کے لئے بجلی مہنگی،کراچی کے لئے سستی:کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں