ملک کے لئے بجلی مہنگی،کراچی کے لئے سستی:کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
چند دن پہلے نیپرا نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے لئے بجلی 3روپے تک مہنگی کی گئی ہے اور اس نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے واضح کیا ہوا تھا کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
یعنی کہ کراچی والوں کے لئے بجلی مہنگی نہیں ہوگی۔لیکن آج نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے کراچی والوں کوبجلی 2.59روپے فی یونٹ سستی کرکے ایک خوشخبری دے دی ہے۔نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 2روپے 59پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے .
حالانکہ اس سے قبل کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 2فروری 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
یاد رہے یہ کمی صرف کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے ہے اور ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں پر ہوگاجبکہ ٹیرف میں کمی 300یونٹ تک استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین کے لئے نہیں ہے۔