وزیر اعظم عمران خان کے لیے بری خبر , ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دے دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعظم عمران اور تحریک انصاف کی پوزیشن مزید کمزور ہو گئی۔ ایم کیو ایم نے بھی تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایم کیو ایم نے بھی عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف ووٹ دینے کا سوچ لیا ہے۔ ایم کیو ایم اب اپوزیشن کے ساتھ شامل ہو گئی ہے۔ کل رات متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی اہم ملاقات رات گئے تک جاری رہی جس میں اہم فیصلے کئیے گئے ہیں۔
ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ آج دوپہر چار بجے ایم کیو اور اپوزیشن رہنماء مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے اعلامیے کا واضح اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے مقابلے میں وزیر اعظم کو یقین تھا کہ ایم کیو ایم اس کو سپورٹ کرے گی۔
ایم کیو ایم اور ق لیگ کی ووٹنگ فیصلہ کن ثابت ہو گی۔ جبکہ ایم کیو ایم اب اپوزیشن کے ساتھ مل چکی ہے۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو ہو گی۔
عمران خان کے جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے ؟ صحافی نے حقیقت بتا دی۔