عمران خان کے جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے ؟ صحافی نے حقیقت بتا دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) کل اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ تھا۔ جلسے میں پی ٹی آئی نے اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
کل سے پی ٹی آئی کے اراکین اس بات کا دعوی کر رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 20 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے۔ جبکہ اپوزیشن رہنماء اور دیگر سوشیل میڈیا صارفین اس بات کا مذاق اڑاتے ہوئے تنقید کر رہے ہیں کہ گراؤنڈ میں اتنی جگہ ہی نہیں ہے کہ اس میں 15 سے بیس لاکھ افراد آ سکیں۔
کل سے اس معاملے کو لے کر سوشیل میڈیا پر ایک بحث دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیکن کوئی اندازہ نہیں لگا پا رہا کہ جلسے میں کل کتنے افراد شریک ہوئے۔
بالاآخر آج ایک صحافی ثاقب تنویر نے خاموشی توڑتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کر دیا ہے۔
ثاقب تنویر کا کہنا ہے کہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ثبوت گوگل میپ سے دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل میپ پر گراؤنڈ کے نقشے کے مطابق صرف ایک لاکھ بارہ ہزار افراد آ سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے تو کرسیاں بھی کافی فاصلے پر رکھی ہوئی تھیں اس لیے جلسے میں ایک لاکھ سے بھی کم افراد شریک ہوئے ہوں گے۔ )عمران خان
عمران خان کو جلسے سے پہلے ہی بہت بڑا دھچکا لگ گیا۔ اہم سیاسی اتحادی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔