دودھ کی نئی قیمت 170روپے فی لیٹر ہونے کا امکان
صدر ڈی سی ایف اے شاکر عمر گجر نے فارم گیٹ پر دودھ کی موجودہ قیمتوں کا تخمینہ لگایا اور کہا کہ موجودہ حالات اور مہنگائی کے پیش نظر دودھ کا ریٹ دو مرحلوں میں بڑھایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 30روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو گا جبکہ دوسرے مرحلہ کا جائزہ رمضان المبارک کے مطابق لے کر پھر کیا جائے گا جبکہ دودھ کی نئی قیمت کااطلاق یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگا جو کہ 170روپے فی لیٹر ہوگی۔
صدر ڈی سی ایف اے شاکر عمر گجر کے مطابق دودھ کی فی لیٹر پیداواری لاگت 177.70روپے اور 17.77روپے نفع کے ساتھ 195روپے فی لیٹر بنتی ہے جبکہ فی لیٹر کرایہ،ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا نفع شامل کرکے 220روپے فی لیٹر بنتا ہے۔
دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان 25فروری کو دیگر اسٹیک ہولڈرز کے باہمی مشورہ سے کیا جائے گا اور ہوسکتا ہے کہ اس سال کے آکر تک قیمت 225روپے فی لیٹر تک چلی جائے۔جبکہ دوسری طرف ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منسٹری آف کامرس ضروری اجناس کی ایکسپورٹ پر پابندی اور ان پٹس پر سے 17%سیلز ٹیکس واپس لے لے تو پھر اس صورت میں یہ اضافہ بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
خدشہ ہے دودھ کی قیمتوں میں یہ اضافہ شاید غریب کے بچوں کو دودھ سے دور ہی نہ کر دے‘اور اگر ایسا ہوا تو ہمارا آنے والا مستقبل بہت کمزور ہوجائے گا۔اس لئے ضروری ہے کہ اپنے مستقبل کو طاقتور بنانے کے لئے ہمیں اس حوالے سے اچھی طرح سوچ بچار کرنی چاہیے۔
دنیا کے سب سے بلند باغ کی تعمیر آسٹریلیا میں شروع.