دنیا کے سب سے بلند باغ کی تعمیر آسٹریلیا میں شروع.آپ جتنا بھی پیسہ لگا کر خوبصورت سے خوبصورت تعمیرات کر لیں‘ان میں اصل خوبصورتی تب ہی ہو گئی جب آپ قدرتی درختوں کو اس میں جگہ دو گے۔
بلاشبہ یہ قدرتی پودے کسی بھی گھر،دفتر،بلڈنگ کی خوبصورتی کو چار چاند تو لگا ہی دیتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آکسیجن کے حصول اور پھل پھول اس کے اضافی فوائد میں شامل ہیں۔
دنیا آج کل جس طرح جدید سے جدید ہوتی جارہی ہے وہیں اس کے پاس ان پودوں کے لئے جگہ کم پڑتی جارہی ہے لیکن ان کے شوقین لوگ آج بھی انہیں لگانے اور اگانے کے لئے کوئی نہ کوئی حل ضرور نکال لیں گے چاہے جگہ ہو یا نہ ہو۔حال ہی میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک دوہرے ٹاور نما ہوٹل کو فورسیزن کمپنی تعمیر کرنے جا رہی ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔
اس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ہوٹل کی بلڈنگ شہر کی بلند ترین بلڈنگ جبکہ یہ ہوٹل ہی دنیا کا بلند ترین باغ ہوگا۔کیونکہ اس کی چھت پر بلند ترین باغ بنے گاجہاں بار اور ریستوران بھی ہوگا۔اس پوری عمارت کا سبز رقبہ 12500مربع میٹر ہو گا اور اگر اس رقبے کو سیدھا کیا جائے تو یہ ساڑھے پانچ کلومیٹر کا رقبہ بنتا ہے۔
210کمروں پر مشتمل یہ ایسا ہوٹل ہوگا جس پر سبزہ،پودے اور درخت اگائے جائیں گے جو اسے دنیا کا بلند ترین اور عمودی جنگل یا باغ بنائیں گے۔دو ٹاوروں پر مشتمل یہ ہوٹل ایک کروڑ نوے کروڑ ڈالر کی رقم سے تیار ہوگا۔ اس کا ایک ٹاور چھوٹا جبکہ دوسرا بڑا ہوگا جس کی بلندی تقریباً365میٹر ہوگی۔ماحول دوست ہونے کی بناء پر اسے دنیا کا بلند ترین ”گرین اسکریپر“کہا جارہا ہے۔
نزلہ زکام کی بناء پرخاتون ہوئی یاداشت سے محروم.