اداکارہ منشاء پاشا اور ان کی بہنوں نے اپنے والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروا دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستان کی مشہور ادکارہ منشاء پاشا نے اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اپنے والد کی یاد میں مسجد تعیمر کروا دی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے والد کی یاد میں تعمیر کی گئی مسجد کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر دیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاؤں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں”۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں حصہ لیا۔ اور اس مسجد کو رمضان المبارک کے مہینے میں مکمل طور پر تعمیر کر لیا۔ پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ
آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ۔ آپ کی دعاؤں کی بدولت ہی ہم اس نیک کام کو کامیابی سے سرانجام دے پائے۔ ہم ﷲ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اﷲ نے ہمیں اس نیک کے کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور اس کے اسباب پیدا فرمائے