پرندے کا میرے سر پر بیٹھنا میرے لیے برا ثابت ہوا, اداکارہ اشنا شاہ کا تبصرہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اداکارہ اشنا شاہ اکثر و بیشتر اپنے مزاحیہ اور شوخ تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کے بیانات اکثر سوشیل میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک تبصرہ انہوں نے گزشتہ روز سوشیل میڈیا پر کیا جو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک پرانی کہاوت کے الٹے اثر ہو جانے کے بارے میں بات کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشیل میڈیا کی پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے ایک بیان جاری کیا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے توہم پرستی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ” گزشتہ روز ایک پرندہ میرے سر پر آ کے بیٹھ گیا اور مجھے چونچ ماری جس پر میرے دوستوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات کی علامت ہیں لیکن میرے لیے یہ الٹ ہوگیا کیا وہ پرندہ اب دوبارہ آ کر مجھے مارے گا تا کہ سب پہلے جیسا ہو جائے“۔
یاد رہے کہ اداکارہ اشنا پاکستان کی بہت مشہور اداکارہ ہیں۔ وہ کئی پاکستانی اہم اور مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

ان ڈراموں میں الف اللہ اور انسان ،آ خر کب تک شامل ہیں ان دنوں اداکارہ اپنے نئے آ نے والے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

عمرے سے واپسی پر شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق گرفتار ہو گیا۔ نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں