قسمت کی دیوی نے مزدور سے ماڈل بنا دیا
یہ دور ہے سوشل میڈیا کا ……جس کی بدولت انسان کے پاس جو بھی فن ہے وہ اپنے اس فن کی بدولت اپنی صلاحیتوں کانہ صرف لوہا منوا سکتا ہے بلکہ اس تنگدستی کے دور میں اپنے معاشی حالات کو جس حد تک چاہیے بہتر کر سکتا ہے۔

آج ہم بہت سے لوگوں کو دیکھ رہے ہیں جو کیا سے کیا ہوتے چلے جارہے ہیں راتوں رات کہاں سے کہاں پہنچ رہے ہیں۔حال ہی میں کیرالہ کے ایک 60سالہ شخص پر بھی قسمت کی دیوی کچھ ایسے ہی مہربان ہوئی جو کہ راتوں رات مزدور سے ماڈل بن گیا۔

ممیکا نامہ مزدور کا لباس لنگی اور قمیض تھا لیکن ایک فوٹو گرافر شیئر یک وائلل نے اس کی زندگی بدل کے رکھ دی۔اس فوٹو گرافر نے ممیکا کی ایک عام سڑک پر کام کرتے تصویر لی اور اسے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا جہاں یہ اداکار ونائکن سے مشابہت کی بنا ء پر وائر ل ہوگئی۔

ممیکا نے حال ہی میں ایک پروموشنل فوٹو شوٹ مکمل کیا ہے جس میں اس نے اپنے سٹائلش ماڈل کے انداز کو ظاہر کیا ہے ان تصاویر میں ممیکا کسی ٹاپ کلاس ماڈل سے کسی صورت بھی کم نظر نہیں آرہا۔فوٹو گرافر کے مطابق اس کی کمپنی کے لئے ممیکا سے بہتر کوئی بہتر چوائس اس کے پاس نہیں تھی اور اس کے فوٹو شوٹ کی تصاویر نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ صحیح تھے۔

یوکرین کی حمایت۔امریکی فوج پولینڈ پہنچ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں