یوکرین کی حمایت۔امریکی فوج پولینڈ پہنچ گئی
یوکرین کا تنازعہ شدت اختیار کرتا چلا جارہا ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک اس کشمکش میں ہیں کہ آیا وہ اس صورتحال میں روس کا ساتھ دیں یا یوکرین کا؟۔کچھ بڑی طاقتیں اس وقت یوکرین کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں جیسا کہ امریکہ اور برطانیہ وغیرہ کیونکہ ان ممالک کے رویہ روس کے ساتھ بہتر نہیں ہے۔
اسی بات اور حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یوکرین کی حمایت میں امریکہ کی افواج پولینڈ کی سرحد پر پہنچ گئی ہیں اور برطانیہ نے بھی ساڑھے تین سو فوجی پولینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حالانکہ ماسکو میں فرانسیسی صدرمیکرون اور روسی صدرولادی میر پیوٹن کی ملاقات میں یوکرین کے مسئلے کو مذاکرات اور بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔یوکرین کی سرحد پر عسکری سرگرمیوں میں تیزی آچکی ہے اور امریکی افواج کا پہلا دستہ بڑی مقدار میں جنگی سازوسامان لئے پولینڈ پہنچا دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر بائیڈن نے تین ہزار امریکی فوجی پولینڈ بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور امریکی فوج کی کمان میجر جنرل کرسٹو فرکے ذمہ تھی۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجیوں کو لے کر مزید طیارے جلد پولینڈ میں اُتریں گے۔
برطانیہ کے وزیر دفاع کے مطابق ایک سو برطانوی فوجی پہلے ہی پولینڈ کی سرحد پر موجود ہیں جو یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کی صورت میں نیٹو ممالک کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔