جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو نسخے۔

جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو نسخے۔

جوئیں ہمارے لیے بہت خطرناک ہوتی ہیں۔ یہ نہ صرف ہمارا خون چوستی ہیں بلکہ خطرناک بیماریاں بھی انسانوں میں منتقل کرتی ہیں۔ جسم کا رنگ زرد پڑ جاتا ہے اور جسم بے رونق ہو جاتا ہے۔

بالوں میں رونق باقی نہیں رہتی اور سر میں خارش ہونے لگتی ہے۔ جوئیں ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ ایسی جگہ رہتے ہوں جہاں صفائی کا انتظام نہ ہو تو آپ کو جوؤیں پڑ سکتی ہیں۔

جوؤں سے جان چھڑانا بہت مشکل ہے کیونکہ ایک بار یہ آپ کے سر میں پڑ گئیں تو آپ کے بستر میں بھی آ جائیں گی۔ آپ ایک بار چھٹکارا حاصل کر لیں گے لیکن آپ کو دوبارہ پڑ جائیں گی۔ مستقل چھٹکارہ کافی مشکل ہوتا ہے۔

ذیل میں جوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائے گئے ہیں جو کافی مفید ہیں۔

کیروسین آئل کا استعمال

کیروسین آئل میں جوؤں کو مارنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ کیروسین آئل کو زیتون کے تیل میں برابر ملا کو سر پر لگایا جائے تو جوئیں ختم ہو جاتی ہیں اور دوبارہ نہیں پڑتی ہیں۔
ٹائلٹ سیٹ کو صاف رکھیں۔

جوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے کہ ٹائلٹ سیٹ کو صاف رکھا جائے۔ ٹائلٹ سیٹ کی باقاعدہ صفائی سے جوؤں کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔

بالوں کو گرم پانی سے دھوئیں۔

گرم پانی جوؤں کے لیے خطرناک ہے۔ جوئیں گرم پانی یا زیادہ ٹمپریچر برداشت نہیں کر سکتی ہیں۔ جوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ گرم پانی سے نہائیں۔ جوئیں گرم پانی سے مر جائیں گی۔

اس کے علاوہ گھر کے کارپٹس وغیرہ کو ویکیوم سے صاف کرتے رہیں۔ کیونکہ ان چیزوں میں جوئیں پرورش پاتی ہیں۔ بستر کو بھی ہمیشہ جھاڑ کر استعمال کریں۔

بلوچی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب.

اپنا تبصرہ بھیجیں