بلوچی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب.

بلوچی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب.

کڑاہی بنانے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں اور کڑاہی کی بھی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ بلوچی چکن کڑاہی ایک منفرد ڈش ہے جسے اس کے بے مثال زائقے کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

اس کے تیار کرنے کا طریقہ دوسری اقسام کی کڑاہیوں سے زرا مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے اس کو بنانے سے پہلے ضروری لوازمات ہونا لازمی ہیں اور یہ بھی لازمی ہے کہ بنانے والے کو بلوچی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ بھی آتا ہو۔

زیل میں ہم بلوچی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔ سب پہلے ضروری اجزاء کی فہرست ہو گی اور پھر اس کے بعد بلوچی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ ہو گا۔ بھر پور اور بہترین زائقے کے لیے ضروری ہے کہ تمام اجزاء کڑاہی بناتے وقت استعمال کئیے جائیں۔

*اجزائے ترکیبی*

ایک کلو مرغی کا گوشت, حسب زائقہ نمک, پسے ہوئے ادرک اور لہسن کھانے کے دو چمچ کے برابر, ادرک کا دو انچ کا ٹکڑا, کٹی ہوئی لال مرچیں ایک چمچ, سفید زیرہ کھانے کا ایک چمچ, چاٹ مصالحہ کھانے کے دو چمچ, قصوری میتھی کھانے کا ایک چمچ, گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چمچ, پسی ہوئی کالی مرچ ایک چمچ, سبز مرچیں آٹھ سے دس عدد, لیموں کا رس ایک چمچ, حسب ضرورت گھی یا کوکنگ آئل۔

*بنانے کا طریقہ*

چکن کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اچھی طرح پانی سے دھو لیں۔ کڑاہی میں گھی ڈال کر ہری مرچیں ڈال دیں اور کچھ دیر کے لیے بھون لیں۔ اس کے بعد چکن کڑاہی میں ڈال دیں اور نارمل آنچ پر فرائی کریں۔ جب چکن سنہری رنگ میں آ جائے تو اتار لیں۔
دوبارہ خالی کڑاہی میں دو کھانے کے دو چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ادرک اور لہسن ڈال لیں اور ان کو فرائی کر لیں۔

اس میں لیموں کا رس اور آدھا کپ پانی شامل کر لیں۔ اس کو تب تک فرائی کریں جب تک پانی خشک ہو جائے۔

اب فرائی کیا ہوا چکن اس میں ڈال کر مکس کریں۔ کٹی ہوئی ادرک اوپر ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر دم پر لگا دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ زبردست بلوچی چکن کڑاہی تیار ہے۔(بلوچی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب)

معروف بھارتی اداکارہ کے گھر بچے کی پیدائش, گھر میں جشن کا ماحول.

اپنا تبصرہ بھیجیں