عمران خان پاکستان کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہے۔ خواجہ آصف کا بیان۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہے۔ یہ ایٹمی پروگرام پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زہنی طور پر ایک معذور شخص ہے۔ وہ ٹھیک آدمی نہیں ہے۔ ثابت اینٹیں گھر پھینکتا ہے جبکہ ٹوٹی ہوئی اینٹیں دوسروں کو مارنے کی کوشش کرتا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب تک پنڈی والے عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے تو وہ اس کے لیے سب کچھ تھے لیکن جب سے انہوں نے عمران خان کو چھوڑا تو وہ غدار کہلانے لگے۔
عمران خان ایک ایسے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جس کا اہم مقصد قومی اداروں کو تباہ کرنا ہے ۔ عمران خان ملک کی بنیادوں کو کمزور رہا ہے۔اس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہاتھ صاف کرنا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں کچھ اہم اور فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ عمران خان دوسرے ممالک کا آلہ کار ہے۔ وہ دوسروں کو میر جعفر اور میر صادق کہتا ہے لیکن وہ خود ان کا کردار ادا کر رہا ہے۔
کیا نون لیگ کے ساتھ معاملات طے پا گئے؟ چوہدری سرور کے ترجمان کا بیان آ گیا۔