کیا نون لیگ کے ساتھ معاملات طے پا گئے؟ چوہدری سرور کے ترجمان کا اہم بیان آ گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) مسلم لیگ ن ے ساتھ الحاق کے معاملے پر چوہدری سرور کے ترجمان نے اہم بیان جاری کر دیا۔ بیان میں ان کے ترجمان نے کہا کہ چوہدری سرور نے ابھی نون لیگ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جب وہ کریں گے تو خود میڈیا کو بتا دیں گے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل میڈیا میں یہ خبریں آ رہی تھیں کہ سرور کے نون لیگ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ جلد ہی نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور لاہور کے علاقے شاہدر ہ سے الیکشن لڑیں گے ۔
تاہم اب چوہدری سرور کے ترجمان راشد سپرا نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرور نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ وہ اپنی سیاسی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے خود میڈیا پر اس کا اعلان کریں گے۔
فی الحال انہوں نے نون لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ سوشیل میڈیا پر جو خبر چلائی جا رہی ہے کہ محمد سرور نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ وہ جھوٹ ہے۔ اس خبر کو شئیر کرنے سے گریز کریں۔