خانیوال میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار کر کے بوڑھے میاں بیوی کو قتل کر کے لاشوں کو آگ لگا دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) خانیوال کے علاقے جہانیاں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں کچھ نامعلوم افراد نے ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں گھس کر عمر رسیدہ میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ ان کو قتل کرنے کے بعد انہوں نے لاشوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ بہت ڈرے ہوئے ہیں۔ بوڑھے میاں بیوی اکیلے رہتے تھے۔ کچھ نامعلوم افراد ان کے گھر زبردستی داخل ہو گئے۔ انہوں نے میاں بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ثبوت مٹانے کے لیے مجرموں نے لاشوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے جلی ہوئی لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔اہل علاقہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی اظہر حسین اور ایس ایچ او سعد بن سعید سندھو نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تعفن زدہ لاشیں برآمد کیں جو روز پرانی تھیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں خاوند کا نام محمد یونس تھا جس کی عمر 75 سال تھی جبکہ بیوی کا نام بشیراں تھا اور وہ 70 سال کی تھی۔
عدالت نے صباء قمر اور گلوگار بلال سعید کو مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔