معروف بھارتی اداکارہ کے گھر بچے کی پیدائش, گھر میں جشن کا ماحول.

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کے ہاں ننھے مہمان کی آمد۔ گھر میں خوشیوں کا سماں۔

مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کاجل اگر وال کی بہن نیشا اگروال نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

نیشا اگروال نے میڈیا زرائع سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کل ان کی بہن کے ہاں ایک نئے اور ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ ہر کوئی ان کو مبارک باد دے رہا ہے اور گھر میں جشن کا ماحول ہے۔ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ان کی پہلی اولاد بیٹا پیدا ہوا ہے۔

اس خبر کی تصدیق کاجل اگر وال کی ایک پوسٹ سے بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ وہ اس پر بہت خوش ہیں اور مداحوں کے مبارک باد دینے پر ان کی شکر گزار ہے۔
اسی طرح بالی ووڈ میں اور بھی کافی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ادکارہ کاجل اگروال نے گوتم کیچلو سے ایک سال قبل شادی کی تھی۔ یہ ان کی پہلی اولاد ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

شادی کے دن دلہن نے ایسا کام کیا جس سے لوگ حیران رہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں