شادی کے دن دلہن نے ایسا کام کیا جس سے لوگ حیران رہ گئے۔ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اپنی شادی کے دن دلہن نے ایسی حرکت کر دی جس سے تمام لوگ حیران رہ گئے۔ دلہن نے نہ صرف ڈانس کیا بلکہ پش اپس بھی لگائے۔ لوگوں میں یہ ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدر آباد کا ہے۔ ویڈیو کے اندر ایک بیوٹی پارلر کے اندرونی حصے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون عروسی جوڑے میں ملبوس پش اپس لگا رہی ہیں۔
یہ ویڈیو ایک انڈین ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے نشر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عورت بیوٹی پارلر کے فرش پر پش اپ لگاتے ہوئے ہنس رہی ہے۔
عورتوں کی اپنی شادی کے اوپر ڈانس کی ویڈیوز تو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ ایک ایسی ویڈیو ہے جس پر لوگ بہت ہنس رہے ہیں۔ لوگ مختلف طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ سوشیل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عورت نے فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین کام کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عورت مرد بننے اور مردوں جیسے کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔