اسرائیلی فورسز نے الجزیرہ کی صحافی خاتون کو قتل کرنے کے بعد بھی نہ بخشاء, جنازے پر بھی حملہ, شرکاء پر وحشیانہ تشدد۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) اسرائیلی فورسز نے الجزیرہ کی صحافی خاتون شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پر حملہ کر دیا۔ جنازے کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچھ افراد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل اسرائیلی فورسز نے الجزیرہ کی صحافی خاتون شیریں ابو عاقلہ کو قتل کر دیا ہے۔ صحافی خاتون معمول کے مطابق وہاں رپورٹنگ کر رہی تھی۔ اسرائیلی فورسز نے اس کے سر میں گولی مار کر اسے ہلاک کیا تھا۔
ان کی نماز جنازہ کے دوران بھی اسرائیلی فورسز نے ان کو نہ بخشا۔ نماز جنازہ کے شرکاء پر حملہ کر دیا گیا۔ ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لواحقین کو بھی نہیں چھوڑا گیا.
اسرائیلی پولیس نے کئی افراد کو گولیاں مار کر زخمی کیا۔ جنازے کے کئی شرکا کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ سابق فلسطینی صدر محمود عباس کی رہائش گاہ پر ادا کی جا رہی تھی۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے اسرائیلی فورسز کے اس حملے کی مزمت کی جا رہی ہے۔