خواتین کی شہداء کی قبروں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل, پولیس نے گرفتار کر لیا .

خواتین کی شہداء کی قبروں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل, پولیس نے گرفتار کر لیا .زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ایران کے شہر تہران میں کچھ خواتین کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں خواتین شہداء کی قبروں پر ڈانس کر رہی تھیں۔ جیسے ہی یہ خبر سوشیل میڈیا پر پھیلی تو عوام میں غم و غصہ پھیل گیا اور لوگ ان خواتین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ خواتین کے ایسے عمل کو عدالت نے نوٹس میں لے لیا۔ اور پولیس کو ان خواتین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے ان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔

تاہم خواتین اپنے غیر اخلاقی جرم پر شرمندہ اور نادم تھیں۔ انہوں نے پوری قوم سے معافی مانگی۔ اس پر عدالت نے کہا کہ خواتین کے شہداء کی قبروں پر ڈانس کرنے سے شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی۔ اس لیے اگر انہوں نے مطالبہ کیا تو خواتین کو سزا دی جائے گی۔ اس پر بہت سے لوگوں نے کہا کہ خواتین کو معاف کر دیا جائے کیونکہ ان سے غلطی سرزد ہوئی ہے۔ اور انہوں نے پوری ایرانی قوم سے معافی مانگی ہے۔

دبئی میں بھکاری سے دس ہزار ڈالر کی رقم برآمد .

اپنا تبصرہ بھیجیں