شادی کے کھانے میں چرس ملانے والی دلہن گرفتار کر لی گئی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے اندر ایک شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں کھانے کی تقسیم کے دوران دلہن نے کیٹرنگ منیجر کے ساتھ کھانے میں چرس ملا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کی عمر 42 سال ہے اور اس کا نام دانیا گلینی ہے۔ دانیا گلینی نے 31 سال کیٹرنگ منیجر کے ساتھ مل کر شادی کے کھانے میں چرس ملا دی۔
کھانا کھانے کے بعد بہت سے لوگ بیمار پڑنا شروع ہو گئے۔ کچھ لوگوں کو پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی تو ان کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے چیک کیا تو ان کو شک ہوا کہ کچھ غلط کھانے کی وجہ سے ان کو ایسا ہوا ہے۔ بہت سے لوگوں کو ایسا ہوا تو پولیس کو بلا لیا گیا۔
پولیس نے کھانے کے کچھ سیمپل لیے۔ سیمپل کو لیبارٹری میں لے جا کر ٹیسٹ کیا گیا۔ کھانے میں ٹیٹراہائیڈروکانا بینول کے سیمپل تھے۔ یہ کمپاؤنڈ چرس کا ایک بنیادی مرکب ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ کھانے میں چرس ملائی گئی ہے یا ایسا کوئی کمپاؤنڈ موجود ہے جو نشہ آور ہے۔ پولیس نے دلہن اور کیٹرنگ منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شادی کے کھانے میں چرس ملائی ہے۔ ان سے مزید تفشیش کی جا رہی ہے۔