امریکی خاتون کے ساتھ تین افراد کی اجتماعی زیادتی اور تشدد.
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا ہے۔ جارجیا کے ایک شراب خانے میں ایک عورت کام کرتی تھی۔ تین افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کئی دن تک قید کر کے رکھا۔
مزید تفصیلات کے مطابق خاتون ایک شراب خانے میں کام کرتی تھی۔ اس کا ایک دوست وہاں اکثر آتا تھا۔ ایک دن خاتون کا دوست اپنے کچھ اور دوستوں کو بھی ساتھ لے آیا۔ وہ اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے خاتون اور اس کے دوست کو شراب پلا کر بے ہوش کر دیا۔
جب خاتون بے ہوش ہو گئی تو ان افراد نے اسے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ انہوں نے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھے اور اس پر تشدد کرتے رہے اور زیادتی کرتے رہے۔ ان افراد نے خاتون کو قید بھی کئیے رکھا۔ وہ خاتون وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی تو پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔
خاتون کی درخواست پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان سے تفشیش کر لی گئی ہے اور انہوں نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا۔ کچھ روز تک ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اندازہ یہی ہے کہ عدالت سے ان کو 35 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔
امریکہ میں ریلوے سٹیشن پر فائرنگ, 13 افراد شدید زخمی ہو گئے .