99سالہ دادی سکول داخل‘ڈاکٹر بننے کی خواہش.

99سالہ دادی سکول داخل‘ڈاکٹر بننے کی خواہش.
حضرت محمد ﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ ”مہد سے لحد تک علم حاصل کرو“۔یعنی کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو اور تعلیم ایک ایسا بنیادی جز ہے جو ہر انسان کا نہ صرف بنیادی حق ہے بلکہ یہ زندگی کے ہر موڑ پر آپ کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔

مرد عورت کم از کم بنیادی تعلیم حاصل کرکے اپنے اندر شعور کو اجاگر کر سکے جس کی بناء پر ہر اچھے اور بُرے میں تمیز کرنا اس کے لئے آسان ہو۔جیسا کہ نبی پاک ﷺ نے زندگی کے کسی بھی موڑ پر علم حاصل کرنے کی ترغیب فرمائی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور حیران کن بات یہ ہے کہ کینیا کی ایک 99سال کی دادی نے یہ بات سچ ثابت کر دکھائی ہے۔

99سالہ کینیا کی یہ دادی سیٹینی ہے جوایک دیہات میں رہتی ہے۔ دیگر بچوں کی طرح سکول یونیفارم پہن کرکلاس کے دیگر بچوں کی طرح نہ صرف کلاس میں بیٹھتی ہے بلکہ مکمل توجہ سے تمام ہوم ورک بھی کرتی ہے اور ٹیچر کا دیا گیا نوٹ بھی لیتی ہے۔

سیٹینی کا کہنا ہے کہ میں نے سکول آنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ میرے پوتے اور پوتیوں اور دیگر بچوں کے لئے ایک اچھی مثال قائم ہو۔سیٹینی کہتی ہیں کہ میں اپنے گاؤں کی ایک مشہور دائی ہوا کرتی تھی اور اپنے اسی شعبے میں ترقی کرتے ہوئے اب میں ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں جس کے لئے میں نے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ سے سکول جوائن کر لیا ہے اور اب اس میں مجھے میرے بچوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کینیا کی گورنمنٹ نے بنیادی تعلیم سے محروم رہنے والے بزرگ افراد سمیت بچوں کو سکول کی جانب راغب کرنے کے لئے پرائمری سکولنگ پر سبسڈی دینا شروع کر دی ہے تاکہ تمام شہری اپنے خوابوں کو زندہ رکھ سکیں۔

نواب شاہ، میر پور خاص میں پینے کا پانی100فیصد اور ملک بھر کا 61فیصد تک غیر محفوظ۔رپورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں