مہنگائی پاکستان کا اہم ترین مسئلہ:64فیصد پاکستانیوں کی رائے

مہنگائی پاکستان کا اہم ترین مسئلہ:64فیصد پاکستانیوں کی رائے.
ملک بھر سے 5ہزار سے زائد افراد نے گیلپ پاکستان سروئے رپورٹ میں مہنگائی کو پاکستان کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا ہے۔ اس سروے کے مطابق جولائی 2021ء میں 44فیصد لوگ مہنگائی کو ایک اہم مسئلہ کہتے تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 64فیصد ہوچکی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 21فیصد بے روزگاری اہم مسئلہ ہے جبکہ 7فیصد نے کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔مہنگائی کو ملک کا اہم مسئلہ کہنے میں خواتین آگے ہیں کیونکہ زیادہ تر خواتین ہی خریداری جیسے اہم مراحل سرانجام دیتی ہیں اس لئے انہیں معلوم ہے کہ مہنگائی کس قدر ہوئی ہے۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو 68فیصد خواتین مہنگائی کو ملک کا اہم مسئلہ کہتی ہیں جبکہ 62فیصد مرد مہنگائی کو اہم مسئلہ قرار دے رہے ہیں۔مہنگائی کو اہم مسئلہ قرار دینے والے زیادہ تر لوگوں کی عمریں 30سے 50سال کے درمیان ہیں۔اس عمر کے افراد اس لئے بھی مہنگائی کو اہم مسئلہ قرار دیں گے ہی کیونکہ اسی عمر کے افراد پر ہر طرح کا معاشی بوجھ پڑنا ہوتا ہے۔

گھریلو ذمہ داریاں بھی اور بچوں کی فیسیں بھی،کتابیں بھی‘غرض کہ سب کچھ اسی عمر کے درمیان زیادہ ہوتا ہے۔بڑے بھی اس حوالے سے اس فکر سے عاری ہوچکے ہوتے ہیں اور بچوں نے تو کہنا ہی ہے کہ یہ چاہیے۔

وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے لئے 45ارب کا مطالبہ کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں