مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے رمبان کے ایک آرمی کیمپ میں بھارتی فوجی نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ گولی کی آواز سنتے ہی بھارتی افسران کی دوڑ لگ گئی۔ جب وہ موقع پر پہنچے تو بھارتی فوجی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل بھجوا دیا گیا ہے۔ جبکہ خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق خود کشی کرنے والے بھارتی فوجی کا نام روی کمار تھا۔ روی کمار اپنے کیمپ کے باہر ڈیوٹی پر موجود تھا۔ ان کا کیمپ مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان میں تھا۔ روی کمار نے خود کو ڈیوٹی کے دوران گولی مار دی۔ گولی کی آواز سنتے ہی سب بھارتی فوجی دوڑ کر آئے۔ دیکھا تو روی کمار کی لاش خون میں لتھڑی پڑی تھی۔

روی کمار کو حال ہی میں کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔ انکوائری کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔

روی کمار کی طرح اب تک کئی بھارتی فوجی کشمیر میں خود کشی کر چکے ہیں۔ اس کی وجہ پست ہمتی ہے۔ 2007 سے لے کر اب تک 500 سے زائد بھارتی فوجی خود کشی کر چکے ہیں۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں