دو طرفہ سیریز کھیلنے پاکستان کیوں گئے؟آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو بھارت سے سنگین دھمکیاں .پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنے کے لئے ہمسایہ ملک بار بار اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا آرہا ہے۔24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے ہمت دکھائی اور دورہ پاکستان کا اعلان کیا۔جسے پورا کرنے ان کی ٹیم 27فروری کو اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔
آسٹریلیا نے مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو ایک محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے 24سالوں کے بعد اپنی فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان بھیجی ہے جو کہ یہاں پاکستان میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20میچز کھیلے گی۔
لیکن آسٹریلوی ٹیم میں شامل ایک کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے پھر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دھمکیاں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے رکن کی فیملی کو بذریعہ انسٹاگرام دی گئی ہیں۔دھمکیوں کے لئے ایک جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 استعمال کیا گیا ہے جو کہ بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائڈل تیواڑی نام سے ایک شخص کا ہے۔
مرائڈل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لیمیٹڈ میں انوائرمینٹل ہیلتھ کا سیفٹی آفیسر ہے جس کاموبائل نمبر +917060185885اور ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.comہے۔اس سے قبل بھی بھارت اپنے یہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک کی سیریز کو رکوا چکا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لئے بھی دھمکیاں دی گئیں‘IPLمیں شامل نہ کرنے کی باتیں کی گئیں۔اسی طرح پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی فیملی کو بھی اسی طرح دھمکیاں بھیجی گئیں جس کے پیش نظر نیوزی لینڈ ٹیم نے پہنچ کر بھی میچ نہ کھیلے اور واپس چلی گئی اور اس کو دیکھتے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم نے بھی اپنا دور پاکستان ملتوی کر دیا۔