دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز روسی بمباری میں تباہ.

دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز روسی بمباری میں تباہ.سوویت یونین کے آخری دنوں میں بنایا گیا یہ ہوائی جہاز ”ماریہ این225“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔جوکہ گزشتہ شب روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے۔

یہ یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ہوسٹو میل ایئر پورٹ پر ہینگر میں کھڑا تھاجو کہ دوطرفہ لڑائی کی بناء پر بمباری سے تباہ ہوا ہے۔یوکرین کے مطابق اپنی نوعیت کا دنیا کا یہ واحد طیارہ تھا جو عظیم الجثہ ہونے کے ساتھ ساتھ چھ انجنوں کی مدد سے چلتا تھا۔

اس یوکرینی جہاز کا جہاں یوکرین والوں کو بہت بڑا دُکھ ہے وہیں دنیا کے تمام لوگوں کو بھی بہت زیادہ افسوس ہوا ہے۔یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ ہم اس جہاز کو دوبارہ بنائیں گے۔ہمیں ایک آزاد،مضبوط اور جمہوری یوکرین کے خواب کو پورا کرنا ہے۔

یوکرین کے ایک خبررساں ادارے نے جب اس طیارے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یوکرین اور روس کی جنگ کے حوالے سے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے خبردار کیا ہے کہ ترکی روسی بحریہ کے جنگی جہازوں کے لئے آبنائے باسفورس بند کر سکتا ہے‘لیکن روسی جہاز واپس نیول بیس پر جانے کے لئے اس آبی گزرگاہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ہم موٹریا کس کنونش پر شفافیت سے عمل کریں گے۔ اس کنونشن کے تحت ترکی جنگی جہازوں کو آبنائے باسفورس کے استعمال سے روک سکتا ہے اور ہم سے یوکرین نے درخواست کی ہے کہ روسی جنگی جہازوں کو آبنائے باسفورس سے گزرنے سے روکا جائے اور ہم اس کنونشن پر عمل کرنے کے لئے پرعز م ہیں۔
دنیاکی مہنگی ترین گاڑیوں سے بھرا جہاز سمندر میں چھوڑ دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں