دبئی میں کام کرنے والا بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

دبئی میں کام کرنے والا بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور کی قسمت راتوں رات بدل گئی۔ عجمان کے شہر میں نوکری کرنے والے مجیب چراتھڑی نے کئی لاکھ ریال کا انعام جیت لیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق مجیب چراتھری عجمان میں ٹرک ڈرائیور ہے۔ وہ بھارت کے شہر کیرالہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے سعودی عرب سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ 1996 میں اس نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ کچھ سال وہاں کام کیا لیکن پھر اس کے بعد دبئی چلا گیا اور آج کل عجمان میں ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔

22 اپریل کو مجیب نے بگ رافل کا ٹکٹ خریدا تھا۔ اس نے صرف آزمائش کے لیے یہ ٹکٹ خریدا تھا۔ اس کا ڈرا ایک دو دن بعد ہوا تھا۔ اس نے یہ انعام جیت لیا ہے۔ اس نے 60 کروڑ پاکستانی روپے کا انعام حاصل کر لیا ہے۔

مجیب کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں  رنگ لائی ہیں۔ ” میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا، میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔”

ڈاکٹروں کی غلطی یا کچھ اور, مردے خانے پہنچایا گیا مریض زندہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں