ڈاکٹروں کی غلطی یا کچھ اور, مردے خانے پہنچایا گیا مریض زندہ ہو گیا۔

ڈاکٹروں کی غلطی یا کچھ اور, مردے خانے پہنچایا گیا مریض زندہ ہو گیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) چین میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ ہسپتال سے مردہ خانے میں جو مریض بھیجا گیا تھا وہ مردہ خانے جا کر زندہ ہو گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چین کے شہر شنگھائی میں پیش آیا ہے۔ نرسنگ ہوم ہسپتال نے ایک بوڑھے مریض کو مردہ ڈکلئیر کرتے ہوئے اس کی لاش کو سرد خانے بھجوا دیا۔

مردہ خانے میں رکھے گئے بزرگ شخص کی حرکات اور سانس بحالی کو مردہ خانے کے عملے نے دیکھا تو اُسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص کا انتقال ہی نہیں ہوا۔
مقامی انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی یہ خبر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مقامی پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تحقیقات کے لیے ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث آج کل چین میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر ڈاکٹروں کی اتنی بڑی غلطی ناقابل معافی ہے کیونکہ ایسا غفلت میں ہوا۔

صرف پانچ سال کی عمر میں صت مند بچے کو جنم دینے والی لڑکی دنیا کی کم عمر ترین ماں بن گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں