پی ٹی آئی کے لوئر دیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنے شاندار استقبال پر میں لوئر دیر کے لوگوں کا بہت ممنون ہوں۔پاکستان ایسے ہی نہیں بنا دیا گیا۔
یہ ایک فلسفے پر قائم ہوا اور ہمیں پاکستان کے فلسفے کو سمجھنے کا بھی ایک مقصد ہے۔پاکستان قائم ہونے کے فلسفے کے مطابق اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا۔اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ رسول ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہوں۔
میں نے آج سے 25سال پہلے یہ سوچ کر ہی جدوجہد شروع کی تھی کہ اپنے لوگوں کا کسی کے سامنے سر نہیں جھکنے دوں گا۔جلسے کے دوران عوام نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دئیے تو عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہیں کہا‘یہ تو عوام کہہ رہی تھی۔
مجھے تو آرمی چیف نے کہا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہیں۔تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں اور ان تینوں نے ہی ملک کو مقروض بنایا ہے۔
نواز شریف نے مودی کے خلاف ایک بار بھی بات نہیں کی بلکہ اس نے تو اپنے دفتر خارجہ کے ترجمان کو کہا ہوا تھا کہ ہندوستان کے خلاف کوئی بیان جاری نہ کیا جائے کیونکہ نواز شریف کا پیسہ انڈیا میں بھی پڑا ہوا ہے۔
ڈیزل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب ہم اقتدا رمیں آئیں گے تو اداروں کو ٹھیک کریں گے یعنی کہ فوج کو ٹھیک کریں گے۔میں کہتا ہوں کہ پاکستان اگر آج بچا ہوا ہے تو اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک مضبوط فوج ہے۔
دیگر مسلم ممالک جیسے افغانستان،عراق،شام، لیبیا،صومالیہ کو دیکھیں اور پاکستان کو دیکھیں۔دنیا کے مسلمان ممالک میں سب سے زیادہ طاقتور فوج ہماری ہے اور اس فوج کے پیچھے کون پڑا ہے؟۔آپ ادارے کیسے ٹھیک کریں گے‘جس ادارے کو آپ لوگوں نے ہاتھ لگایا اسے تباہ کر دیا۔
عدالتوں پر حملے کئے گئے۔ججز کو خریدا گیا۔میڈیا کو رشوت دی گئی۔ وہ جو ملک سے باہر ہے اس کے متعلق کہا گیا کہ بھگوڑا نہ کہیں۔وہ بھگوڑا بھی ہے اور جھوٹا بھی جو جھوٹ بول کر ملک سے باہر چلا گیا ہے۔اس جلسہ میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہ بھی بہت گونج ہوئی۔عمران خان نے ایک موقع پر کہا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں جو جلد ہی خو دشکا ر بن جائیں گے۔
ے یو آئی کی ڈنڈا بردار انصارالاسلام فورس پارلیمنٹ لاجز میں داخل .