رمضان المبارک میں تقریر کے دوران عمران خان نے پانی مانگ لیا, مخالفین کی کڑی تنقید .

رمضان المبارک میں تقریر کے دوران عمران خان نے پانی مانگ لیا, مخالفین کی کڑی تنقید

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو کھانسی آ گئی۔ وہ کافی دیر کھانستے رہے۔ جب کھانسی میں تھوڑا سا وقفہ آیا تو انہوں نے پانی طلب کیا کیونکہ ان کا گلا خشک ہو چکا تھا۔

جب انہوں نے پانی مانگا تو عوام میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔ عمران کے طرفداروں نے نعری بازی شروع کر دی۔ اس پر عمران خان نے پوچھا کیا ہوا؟ پھر انہیں یاد آ گیا کہ ان کا روزہ ہے۔ اس کے بعد انہوں نے تقریر کو دوبارہ جاری کر لیا۔ مخالفین اس واقعے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک انسان جو ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے وہ رمضان شریف میں روزے ہی نہیں رکھتا بلکہ تقریر کے دوران پانی مانگ لیتا ہے۔ اس پر عمران خان کے کارکنان کا موقف یہ ہے کہ عمران روزے سے ہی تھے لیکن ان کو کھانسی آنے پر یاد نہیں رہا کہ وہ روزے سے ہیں۔ اس لیے انہوں نے پانی مانگ لیا۔ بعد میں جب ان کو یاد آیا کہ وہ روزے سے ہیں تو انہوں نے تقریر دوبارہ جاری کر دی ۔

وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے حوالے سے غریدہ فاروقی کا تہلکہ خیز بیان آ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں