سندھ کے ایک اور گاؤں میں آگ لگ گئی۔ 20 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

سندھ کے ایک اور گاؤں میں آگ لگ گئی۔ 20 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز) اندرون سندھ کے ایک اور گاؤں میں آگ لگ گئی۔ یہ گاؤں بھی ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے ایک علاقے میں واقع ہے۔ گاؤں کا نام نور پور ہے۔ نور پور میں آگ لگنے سے 20 مکانات جل گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق نور پور گاؤں کو کل آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی بدولت کچے مکان راکھ کا ڈھیر ہو گئے۔ گھروں کے ساتھ ساتھ اناج اور گھروں کا سامان بھی جل گیا۔ آگ میں کئی مویشی بھی جل کر ہلاک ہو گئے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

واضح رہے کہ تحصیل میہڑ کے ہی گاؤں میں کچھ روز قبل آگ لگی تھی۔ اس گاؤں کا نام فیض محمد دریانی تھا۔ فیض محمد دریانی گاؤں میں 10 افراد بھی جل کر ہلاک ہوئے تھے۔ نور پور گاؤں میں ہلاکتوں کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔ گاؤں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

لاہور کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی۔ دو ددوکاندار آگ کی لپیٹ میں آ کر جل گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں