لاہور کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی۔ دو ددوکاندار آگ کی لپیٹ میں آ کر جل گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) لاہور کے ایک علاقے کے بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے 12 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ دو دوکاندار بھی جل کر ہلاک ہو گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ نو کے بازار میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث آگ بھڑگ اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دکانوں میں پڑا ہوا کڑوڑوں روپے کی مالیت کا سامان بھی جل گیا۔
آگ نے بارہ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ دو دکاندار بھی اس میں جل کر ہلاک ہو گئے۔ دونوں دکان دار آپس میں چچا بھتیجا تھے۔ چچا آگ میں جل رہے تھے تو بھتیجا ان کو بچانے کے لیے آگ میں کود پڑا۔ اس کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔
جلنے والے چچا کی عمر 60 سال تھی اور اس کا نام اسلم سعیدی تھا جبکہ آگ میں جلنے والے بھتیجے کی عمر 36 سال تھی اور اس کا نام صدیق تھا۔ جلنے والے چچا بھتیجا کاہنہ نو کے ہی رہائشی تھے.آگ لگتے ہی بازار والوں نے ریسکیو کو کال کر دی۔
ریسکیو کے اہلکاروں نے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ میں 12 دکانوں کے علاوہ دو موٹر سائیکلز بھی جل گئی ہیں۔
کراچی سے دعا زہرا کے بعد, ایک اور لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔