ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد نہ کھلائیں۔ ماہرین صحت نے بڑی وارننگ جاری کر دی۔
شہد ایک بہترین اور مفید غذا ہے لیکن چھوٹے بچوں کو شہد کھلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ خاص طور پر ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد بلکل بھی نہیں کھلانا چاہیے کیونکہ شہد بچوں میں انفینٹ بوٹلزم ( Infant Botulism ) نامی بیماری کی وجہ بنتا ہے۔
یہ ایک خطرناک بیماری ہے جس میں بچے کی جان بھی جا سکتی ہے۔ اس بیماری میں بچہ ماں کا دودھ نہیں پی سکتا۔ بچے کو قبض ہو جاتی ہے اور بچہ انتہائی کمزور ہو جاتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق یہ بیماری شہد میں کولسٹریڈیم ( Collustridim ) نامی بیکٹریا کی موجودگی کی وجہ سے جنم لیتی ہے۔ یہ بیکٹریا صرف شہد میں ہی موجود نہیں ہوتے بلکہ کسی بھی ایسے پروڈکٹ میں موجود ہو سکتے ہیں جو شہد سے مل کر بنا ہو۔ اس لیے ڈاکٹر حضرات ایک سال سے کم عمر بچوں میں شہد یا شہد سے بنی ہوئی دیگر اشیاء کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔
چین کی لمبی پلکوں والی لڑکی کا نام گائنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج۔