چین کی لمبی پلکوں والی لڑکی کا نام گائنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج۔ پلکیں کتنی لمبی ہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ چین کی یو زیانجگیا ( YOU JianXia ) نامی لڑکی دنیا کی ایک ایسی لڑکی ہے جس کی پلکیں نو انچ لمبی ہیں۔ ان کو ان کی لمبی پلکوں کی وجہ سے دنیا بھر می شہرت ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کچھ بڑی ہوئیں تو ان کو معلوم ہوا کہ ان کی پلکوں کے بال بتدریج بڑھ رہے ہیںں۔ میڈیا کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2015 کے بعد سے ان کی پلکوں کے بال بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی سائنسی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی اس کے بارے میں نہیں بتا سکا کہ ایسا کیوں ہے۔
ان کے خاندان میں بھی کسی کی پلکیں اتنی لمبی نہیں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ اپنی منفرد پلکوں کی وجہ سے بہت خوش ہیں اور اسے بدھا کی طرف سے ایک تحفہ سمجھتی ہیں کیونکہ انہوں نے بدھا کی عبادت کے لیے 480 دن ایک پہاڑی پر گزارے تھے۔ یو زیانجگیا کی منفرد پلکوں کی وجہ سے ان کا نام گائنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں نو سال کی ذہنی معذور بچی سے جنسی زیادتی۔ مجرم گرفتار