ہندوؤں کے جلوس میں مورتی بجلی کی تاروں میں پھنس گئی, کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوؤں کے جلوس میں مورتی بجلی کی تاروں میں پھنس گئی, کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک مندر کے جلوس کے دوران گاڑی کے اوپر رکھی ہوئی مورتی بجلی کی تاروں میں پھنس گئی۔ بجلی کی تار ٹوٹ کر جلوس کے شرکاء پر گری۔ جس سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق مذہبی جلوس کے دوران بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بجلی گرنے سے جلوس کے گیارہ شرکاء موقع پر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے گیارہ افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں کے علاوہ 15 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور کے مندر سے ایک جلوس نکلا۔ جلوس میں ایک گاڑی شامل تھی۔ اس گاڑی کے اوپر مورتی رکھی ہوئی تھی۔ جلوس میں سینکڑوں افراد شامل تھے جو نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کے ساتھ جا رہے تھے۔

اس دوران مورتی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی اور بجلی کا تار شرکاء پر گر گیا۔ کرنٹ لگنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 15 افراد بری طرح جھلس جانے کے باعث زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالت بہت خطرناک ہے۔ اس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ہائی ٹینشن لائن جلوس کے گزرنے کے وقت عام طور پر بند رہتی ہے۔ اس بار کس وجہ سے آن رہ گئی۔ پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

بالی ووڈ سٹار عامر خان نے آئی پی ایل میں کھیلنے کے شوق کا اظہار کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں