بالی ووڈ سٹار عامر خان نے آئی پی ایل میں کھیلنے کے شوق کا اظہار کر دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بالی ووڈ سٹار عامر خان بھی آئی پی ایل میں کرکٹ کھیلنے کے شوقین۔ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی بالی ووڈ سٹار عامر خان نے اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ ا نسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ایک آدمی گیند کراتا ہے تو عامر خان آگے بڑھ کر شارٹ کھیلتے ہیں۔ پھر وہ کیمرے کے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 28 تاریخ کو آپ کو ایک خبر دوں گا۔ ایک
بہت بڑی خبر آپ سب کو 28 تاریخ کو دینے والا ہوں۔
اس کے بعد وہ دوبارہ کھیلنے لگ جاتے ہیں۔ کھیلتے کھیلتے وہ بولتے ہیں کہ ” آئی پی ایل میں چانس ہے کیا؟
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو کھیلوں میں نہ صرف دلچسپی ہے بلکہ ان کو آئی پی ایل میں کھیلنے کا بھی شوق ہے۔ کرکٹ ان کا پسندیدہ کھیل ہے اور وہ اکثر کھیلتے ہیں۔ ماضی میں بھی انہوں نے آئی پی ایل میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کھیلوں کے مقابلے پر کچھ موویز بھی بنائی ہیں جن کو لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔ دنگل ان موویز میں قابل زکر ہے۔
چوروں نے اے ٹی ایم کو لوٹنے کے لیے اے ٹی ایم کو دھماکے سے اڑا دیا۔