وزیر اعظم عمران خان کے جانے پر حریم شاہ بھی آبدیدہ, رونے کی ویڈیو وائرل .
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعظم عمران کے جانے پر بہت سی اہم شخصیات اپنے دکھ کا اظہار کر رہی ہیں۔ ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ رو رہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیو میں کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھی ہیں۔ وہ رو رہی ہیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔ ان کے سامنے کھڑے ہو کر ان کے شوہر ویڈیو بنا رہے ہیں اور ان سے پوچھ رہے ہیں آپ کیوں رو رہی ہیں ؟ حریم شاہ چپ رہتی ہیں اور کوئی جواب نہیں دیتی ہیں۔
اس کے بعد ان کے شوہر نے پوچھا عمران خان کے جانے پر رو رہی ہو؟ کوئی بات نہیں۔ جئیے بھٹو۔
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے مریم نواز پر سخت تنقید کی۔ اور کہا کہ عمران خان ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ بہت سی شوبز شخصیات وزیر اعظم عمران خان کے جانے پر اپنے دکھ کا اظہار کر رہی ہیں۔